این اے 242 پر ن لیگ کے ساتھ کوئی ایڈجسمنٹ نہیں ہوئی، مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کے امیدوار ہیں: خالد مقبول صدیقی

 این اے 242 پر ن لیگ کے ساتھ کوئی ایڈجسمنٹ نہیں ہوئی، مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کے امیدوار ہیں: خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے خالد مقبول صدیقی نے کراچی سےحلقہ این اے 242 پر مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی۔


 ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ایک بیان میں کہا کہ این اے 242 کراچی پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ این اے 242 کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔

ایم کیو ایم نے تجویز کیا ہے کہ کراچی ضلع ملیر کی 3 نشستوں این اے 229، این اے 230، این اے231، ضلع ملیر کی 5 صوبائی نشستوں، ضلع جنوبی کے حلقہ این اے 239، اندرون سندھ میرپور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم ، ن لیگ، جے یو آئی (ف) اور جی ڈی اے میں شامل جماعتیں مل کر کوئی حکمت عملی طے کر لیں، تاہم ابھی تک کسی بھی نشست کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

  

یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ این اے 242 پر ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے،مصطفیٰ کمال حلقے سے دستبردار ہو گئے ہیں اور ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہو گئی ہے۔


واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے این اے 242 کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

مصنف کے بارے میں