یاسمین راشد لاہور کے این اے 130 سے الیکشن لڑنے  کیلئے اہل قرار

یاسمین راشد لاہور کے این اے 130 سے الیکشن لڑنے  کیلئے اہل قرار

لاہور: اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو  لاہور کےحلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس طارق ندیم نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر  کے فیصلے کے  خلاف اپیل پر سماعت کی۔

الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دےدیا۔ 

مصنف کے بارے میں