کیوبا: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

کیوبا: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا
سورس: file

ہوانا: کیوبا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کی معاشی بحران میں گھری حکومت نے ملک میں فروری سے پٹرول کی قیمت 25 پیسوس سے بڑھا کر 132 پیسوس کرنے کا اعلان کر دیا۔ 


وزیرِ خزانہ ولادیمیر ریگوئیرو نے کہا ہے کہ ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی اسی طرح بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے رہائشی علاقوں میں بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 25 فیصد اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت 29 نئے پٹرول پمپس بھی کھولے گی جو غیر ملکی کرنسی جمع کرنے کے لیے صارفین سے امریکی ڈالر میں پیسے وصول کریں گے۔

وزیرِ خزانہ ولادیمیر ریگوئیرو کا کہناہے کہ ان اقدامات کا مقصد ملکی معیشت کو بحال کرنا ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے مالی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مصنف کے بارے میں