کوہاٹ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات کے وقت بھاری ہتھیاروں سے اہلکاروں پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، شہید پولیس اہلکاروں میں امجد، جنید اور وقار شامل ہیں، حملے میں لکی مروت کا رہائشی نور محمد بھی شہید ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔حملہ آور پہاڑے علاقے کے قریب ہی چھپے ہوئے ہیں، جلد ان کا خاتمہ کردیا جائے گا۔