نامعلوم شخص کی جانب سے رانا ثناء اللہ کو جوتا مارنے کی کوشش

07:03 PM, 10 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب اسمبلی سے باہر نکل کر گاڑی میں سوار ہوتے وقت وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر کسی نامعلوم شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا ۔

رانا ثناء اللہ گاڑی میں سوار ہوچکے تھے ، جوتا گاڑی کی سکرین پر لگا ۔ نامعلوم شخص جوتا پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا ۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی ہوئی ، اپوزیشن اراکین نے کاپیاں پھاڑ ڈالیں ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا ۔ اپوزیشن اراکین نے پرویز الٰہی کے خلاف ڈاکو ڈاکو کے نعرے لگائے ۔

مزیدخبریں