جنیوا: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے سیلاب متاثرین کے لئے جینوا میں کامیاب کانفرنس کے دوران نو ارب ڈالرز سے زائد جمع کئے ۔
موسمیاتی کانفرنس سے متعلق ویڈیو پیغام میں بلاول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے کوشاں ہیں ، جلد بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سمیت تمام عالمی برادری کے شکرگزار ہیں ۔ بلاول نے مزید کہا ہم چین ، امریکا ، فرانس سمیت تمام ڈونرز کے شکر گزار ہیں ۔
پاکستان کے لئے ایک اچھی خبر ۔۔ ہم نے سیلاب متاثرین کے لئے جینوا میں کامیاب کانفرنس کے دوران نو ارب ڈالرز جمع کئے، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سمیت تمام عالمی برادری کے شکرگزار ہیں۔ pic.twitter.com/Ub86qrkRQI
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 10, 2023
وزیر خارجہ نے کہا کہ کانفرنس توقعات سے بڑھ کر کامیاب ہوئی ، نو ارب ڈالرز سے زائد کے اعلانات ہمارے ہدف سے بھی زیادہ ہیں ۔ ورلڈ بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی اداروں کے شکر گزار ہیں ۔