اسلام آباد (ریاض تھہیم ) مالی سال 2021-22 کے غیر ملکی قرضوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔ مالی سال2021-22 میں15.7 ارب ڈالرز قرض کے معاہدے کیے گئے۔
وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری غیر ملکی قرضوں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال16.97ارب ڈالر قرض اور گرانٹ کی مد میں موصول ہوئے ۔ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 4.72 ارب ڈالر قرض لیا گیا ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کثیر الجہتی 3.56 ارب اور دوطرفہ قرض2.39 ارب ڈالرز حاصل کیا گیا ۔ سعودی سیف ڈیپازٹ 3 ارب ڈالر اور بانڈ سے 2 ارب ڈالر حاصل ہوئے ۔30 جون2022 تک پاکستان کا مجموعی غیر ملکی قرض 88.4 ارب ڈالر تھا ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان نے 12.37 ارب ڈالر قرض اور سود کی ادائیگی کی۔ پاکستان نے 10.35 ارب ڈالر پرنسپل رقم,2 ارب ڈالر سود کی ادائیگی کی ۔