اسلام آباد (شاکر عباسی) وزیر اعظم شہباز شریف آج رات وطن واپس لوٹیں گے ۔وزیر اعظم وطن واپسی کے بعد دورہ متحدہ عرب امارات شیڈول ہے۔وزیر اعظم جمعرات کو دو روزہ دورہ پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی ہمراہ ہوگا۔وزیر اعظم کی صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور تجارتی امور پر بات چیت ہوگی۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوگا