شہباز شریف دور میں کرپشن نہیں تھی ،عمران خان دور میں کرپشن میں کئی گنا اضافہ ہوا: چودھری سرور 

11:53 AM, 10 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دور میں کرپشن نہیں تھی عمران خان کے دور میں پنجاب میں کرپشن میں کئی گنا اضافہ ہوا ۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ پرانے پاکستان میں دیکھاتھاکہ تحصیلدار، پٹواری، قانون گو اور SHO پیسے دے کر لگتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ریاست مدینہ میں میں نے دیکھا کہ عثمان بزدار کے دور میں پنجاب کے اندر ڈپٹی کمشنر ،ڈی سی او ، سیکرٹری اور سکول کالج کے پرنسپل بھی پیسے دے کر لگتے رہے ہیں اور آج پرویزالہی کی حکومت میں بھی ایسا ہی ہورہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں جب ہم حکومت میں آئے تو اس وقت پاکستان کرپشن کے لحاظ سے دنیا میں 117 ویں نمبر پر تھا لیکن ہمارے دور میں 136 سے بھی اوپر چلا گیا ۔ 

مزیدخبریں