نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے مالکان کیلئے خوشخبری

11:45 PM, 10 Jan, 2022

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اہم ترین اجلاس کا ایجنڈا سامنے آگیا ،وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جس میں پراپرٹی رائٹس ،اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری ایکٹ 2020،روشن پاکستان پراجیکٹ سمیت اہم منصبوں کی منظوری  د ی جائے گی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس بورڈ میں چیئرمین اور ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔اسلام آباد کیپٹیل ٹیرٹری ایکٹ 2020 کے تحت ٹرسٹ فنڈز کے لیے کریڈٹ گارنٹی کی منظوری دی جائے گی۔اس کے علاوہ زون فور میں روشن پاکستان پراجیکٹ کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ہائوسنگ منصوبے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سی ڈی اے کے سالانہ بجٹ2021-22 کی منظوری دے گی، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کی ملازمت میں توسیع کی جائے گی۔2020 اکیس کی چوتھی سہ ماہی کے لیے بجلی کے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں فاٹا اور پاٹا میں نان کسٹمز گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ڈیوٹی ٹیکسز کی ون ٹائم چھوٹ کی منظوری دی جائے گی۔بین المذاہب ہم آہنگی کے مسودے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے،اس کے علاوہ مسیحی برادری سے اقلیتی کمیشن میں ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔کابینہ کے اس اجلاس میں سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن پالیسی 2021 کی منظوری دی جائے گی۔

محکمہ انسداد منشیات میں ماہر کی تعیناتی کی جاتی جائے گی۔پی ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔کابینہ نجکاری کمیٹی کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔کابینہ ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں کی فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

مزیدخبریں