ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطوں میں بڑی پیشرفت ،ان ہائوس تبدیلی 

07:51 PM, 10 Jan, 2022

لاہور:ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطوں میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی جس کے مطابق اس وقت اِن ہائوس تبدیلی کیلئے پلان ترتیب دیا جا رہا ہے ۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے اپنی جماعت کو ان ہاؤس تبدیلی کاگرین سگنل دے دیاجس کے مطابق نوازشریف کا کہنا ہے ہم نے کبھی نہیں کہا عمران خان کو غیرآئینی طریقے سے ہٹایاجائے،پیپلزپارٹی ایک ہوں تو ان ہاؤس تبدیلی  مشکل نہیں  ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ن لیگ آئینی طریقہ اپنانے کی حامی ہے جو ان ہاؤس تبدیلی ہی بنتاہے،اس کیلئے اگر پیپلزپارٹی ایک ہوں تو ان ہائوس تبدیلی مشکل نہیں ہے ۔

مزیدخبریں