اسلام آباد:اسحاق ڈار کی سینیٹ آف پاکستان کی رکنیت بحال کردی گئی۔الیکشن کمیشن نے سنیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر 29 جون 2018 کو جاری نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے اسحاق ڈار کی رکنیت بحال کی ۔
واضح رہے اسحاق ڈار کی رکنیت 9 مارچ 2018 سے بحال کی گئی ہے۔