اسلام آباد:ملک بھر میں اومیکرون کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ،ایک ہی دن میں 95 سے زائد افراد اومیکرون کا شکار ہو گئے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق عالمی وبا کے پاکستان میں کیسز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا ،پنجاب میں ہی اومیکرون کے مزید 24 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے صرف لاہور سے ہی 20 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔
اسلام آباد میں ایک ہی دن میں 95 سے زائد افراد صرف 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہو ئے ،وفاقی دارالحکومت میں 306 کیسز کی تعداد رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک پہنچ گئی ۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 306 تک پہنچ گئی،کراچی میں بھی اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 15.52 فیصد ہوگئی ہے ۔