افغانستان میں سکول کے باہر دھماکہ ،9 طالب علم جاں بحق 

05:28 PM, 10 Jan, 2022

کابل :افغان صوبہ ننگرہار  کے ضلع  لال پوری میں اسکول کے باہر  گیس ٹینک پھٹنے  کے نتیجے میں 9 طالب علم جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا  نے امارات اسلامی افغانستان کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ضلع لال پورہ میں اسکول کے باہر گیس ٹینک پھٹنے سے دھماکا ہوا۔

دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے طالب علموں کا تعلق وارسَک پرائمری اسکول سے تھا۔ 

مزیدخبریں