میلبرن : آسٹریلوی پولیس نے نمبر ون ٹینس سٹار نووک جوکووچ کو عدالتی حکم پر رہا کرکے چند گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔
سربین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس سٹار کے والد سردان جوکووچ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی عدالت سے حکومت کے خلاف قانونی جنگ جیتنے کے بعد نووک جوکووچ کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔
ٹینس سٹار کے وکیل کے دفتر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جوکووچ کو پولیس نے کہاں رکھا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی حکومت نے ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کو آسٹریلیا آمد پر گرفتار کرلیا تھا ۔ ٹینس سٹار نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ ویکسین نہ لگوانے کی انہیں ڈاکٹر نے اجازت دی ہے جس کے بعد آج صبح عدالت نے آسٹریلوی حکومت کا ٹینس سٹار کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔
عدالت نے پولیس کو انہیں رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے آسٹریلوی حکومت کو جوکووچ کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ جوکووچ ٹینس ٹورنامنٹ میلبرن اوپن کھیلنے کے لیے آسٹریلیا پہنچے ہیں۔ ایونٹ 17 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ جوکووچ یہ ٹورنامنٹ 9 مرتبہ چیت چکے ہیں۔