مودی سرکار کا انتہا پسندانہ ایجنڈا امن کیلئے شدید خطرہ ہے: وزیراعظم عمران خان 

11:56 AM, 10 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کا انتہا پسندانہ ایجنڈا خطے کے امن کے لیے حقیقی اور موجودہ خطرہ ہے ۔بھارت میں دسمبر میں انتہا پسند ہندوتوا سربراہی اجلاس میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا جس پر مودی سرکار کی مسلسل خاموشی سوالیہ نشان ہے ؟

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  کیا بی جے پی حکومت اس انتہا پسندانہ کال کی حمایت کرتی ہے ؟ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اوربھارت کے خلاف ایکشن لے ۔ 

انہوں نے کہا کہ بی جے پی مودی سرکار کے انتہا پسندانہ نظریے کے تحت، ہندوستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو ہندوتوا گروپوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ مودی سرکار کا انتہا پسندانہ ایجنڈا  خطے کے امن کے لیے حقیقی اور موجودہ خطرہ ہے۔

مزیدخبریں