شہباز شریف بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم میں واپسی کی دعوت دیں گے

09:23 AM, 10 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے ۔ شہباز شریف بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم کے مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان قیادت کی سطح پر ایک مرتبہ پھر رابطے ہورہے ہیں۔ شہازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے۔

یہ ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں ہوگی جس کا مقصد اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف مؤثر احتجاج کرنا ہے۔

مزیدخبریں