اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ میں ہوگا ۔منی بجٹ روکنے ،مشترکہ لانگ مارچ سمیت سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور دیگر اپوزیشن کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔
دوسری طرف سیینٹ اور قومی اسمبلی کے منی بل پر اجلاس آج ہوں گے۔ ایوان بالا کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد تین بجے دوبارہ شروع ہو رہا ہے ،جس کیلئے پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں منی بل پر مزید بحث ہو گی اور قائمہ کمیٹی خزانہ کی منی بل پر رپورٹ ہائوس میں پیش کی جائے گی۔
جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے شروع ہوگا۔ اپوزیشن جماعتیں منی بل کے حوالے سے احتجاج کریں گی۔