بجلی کا کریک ڈاؤن , گدو تھرمل پاور اسٹیشن میں کام کر نے والے سات اہلکار معطل

بجلی کا کریک ڈاؤن , گدو تھرمل پاور اسٹیشن میں کام کر نے والے سات اہلکار معطل
کیپشن: بجلی کا کریک ڈاؤن، سات اہلکار معطل


 اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی بجلی کا بریک ڈاؤن  ہوا جس پر سنٹرل پاور جنریشن کمپنی نے گدو تھرمل پاور اسٹیشن میں کام کر نے والے سات اہلکار معطل کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق گدو تھرمل پاوراسٹیشن میں کام کرنے والے سات اہلکار معطل کر دیئے گئے ۔معطل ہونے والوں میں ایڈیشنل پلانٹ مینیجر سمیت جونیئر اہلکار شامل ہیں جبکہ معطل ہونے والوں میں جونیئر انجینئر ،دو آپریٹراور دو اٹینڈنٹ شامل ہیں۔  مذکورہ اہلکاروں کو ابتدائی انکوائری کے بعد معطل کیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایڈیشنل پلانٹ مینجر سہیل احمد دیدار علی چنہ جونیئر انجینئر علی حسن گوئیو فور مین شامل ،آپریٹرز ایاز حسین ڈاہر اورسعید احمد بھی معطل کر دیئے گئے ،دو اٹینڈنٹ سراج احمد اور الیاس احمد بھی معطل کر دیئے گئے ۔