شعیب ملک لاہور میں خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے

09:44 PM, 10 Jan, 2021

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی گاڑی لاہور میں شدید حادثے کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ ان کی اسپورٹس کار کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں شعیب ملک محفوظ رہے لیکن ان کی گاڑی کا فرنٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے باہر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی اسپورٹس کار مقامی ریسٹورنٹ کے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ 

خیال رہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل سیزن 6 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اور آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لاہور میں پی ایس ایل سیزن 6 کی ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ ڈرافٹنگ میں پی ایس ایل کی 6 ٹیموں نے فرنچائز مالکان اور منتظمین کیساتھ مل کر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ پی ایس ایل سیزن سکس کا پہلا میچ 20 فروری کو کھیلا جائیگا۔ 

مزیدخبریں