ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو افراد زخمی 

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو افراد زخمی 
کیپشن: بھارتی فوج کی ایل اور سی پر بلا اشتعال فائرنگ


 راولپنڈی : بھارت نے ایک بار پھر ایل سی او پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک دفعہ پھر سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے بروہ اور خنجز سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا ۔ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں اور مارٹر سے نشانہ بنایا،بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث ایک ہی خاندان کے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سال 2021 کے بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث زخمی ہونے والے پہلے متاثرین ہیں،بھارت رواں سال 38 مرتبہ سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔