پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے کراچی کنگز کی مکمل ٹیم

07:55 PM, 10 Jan, 2021

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے ڈرافٹنگ آج پی سی بی ہیڈ کواٹر قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے اپنے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ ٹیموں نے پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ ، سلور اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کی اور ان دستیاب کھلاڑیوں میں فرنچائز ز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔20 فروری کو شروع ہونے والے ایونٹ کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم کن کھلاڑیوں  اور ان کھلاڑیوں کو کن کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے وہ ذیل میں تفصیل سے درج ہے ۔ 

کراچی کنگز کی ٹیم: 

پلاٹینیم کیٹیگری: 

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے پلانٹینم کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد عامر اور  کولن انگرم کو منتخب کیا ہے۔ 

ڈائمنڈ کیٹیگری:

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمیئن کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں کپتان عماد وسیم ، ڈین کرسچٹن اور  محمد نبی کو انتخاب کیا۔ 

گولڈ کیٹیگری:

کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں عامر یامین، شرجیل خان اور چیڈول والٹن کو منتخب کیا ہے۔

سلور کیٹیگری:

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں وقاص مقصود، جوئے کلارک، دانش عزیز، محمد الیاس اور ذیشان ملک کا منتخب کیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری: 

کراچی کنگز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں قاسم اکرم اور ارشد اقبال کا انتخاب کیا ہے۔

مزیدخبریں