لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے ڈرافٹنگ آج پی سی بی ہیڈ کواٹر قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے اپنے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ ٹیموں نے پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ ، سلور اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کی اور ان دستیاب کھلاڑیوں میں فرنچائز ز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔20 فروری کو شروع ہونے والے ایونٹ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کن کھلاڑیوں اور ان کھلاڑیوں کو کن کٰٹیگریز میں رکھا گیا ہے وہ ذیل میں تفصیل سے درج ہے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ:
پلاٹینیم کیٹیگری:
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے پلانٹینم کیٹیگری میں جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا وہ ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان، الیکش ہیلز اور حسن علی جنہیں اسلام آباد میں وائلڈ کارڈ میں پک کیا۔حسن علی کو پشاور زلمی نے ریلیز کر دیا تھا۔ اور اس بار انہیں پلاٹینیم کیٹیگری سے ڈائمنڈ کیٹیگری پر ڈراپ بھی کیا تھا لیکن اسلام آباد نے انہیں وائلڈ کارڈ استعمال کرتے ہوئے پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری:
پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں کولن منرو، فہیم اشرف اور لیوز گریگوری کا انتخاب کیا۔
گولڈ کیٹیگری:
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے جن کھلاڑیوں کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا ان میں حسین طلعت، آصف علی اور فل سالٹ شامل ہیں۔
سلور کیٹیگری:
پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کیٹیگری میں موسی خان، ظفر گوہر، روحیل نذیر، رائسے ٹوپلے اور افتخار احمد کا انتخاب کیا ہے۔
ایمرجنگ کیٹیگری:
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد وسیم جونئیر اور احمد صفی عبداللہ کا انتخاب کیا ہے۔