بھارت کی عالمی سطح پر ناکامی، سلامتی کونسل کی 2 اہم کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں ناکام

India's failure at the global level, failing to chair the two main committees of the Security Council
کیپشن: فائل فوٹو

نیویارک: بھارت سلامتی کونسل کمیٹی 1540 کی چیئرمین شپ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔ کمیٹی 1267 القاعدہ اور داعش پر پابندیوں کا اختیار رکھتی ہے جبکہ کمیٹی 1540 ایٹمی عدم پھیلاؤ اور افغان امور سے متعلق ہے۔ بھارت سلامتی کونسل کے 15 ارکان کی حمایت لینے میں ناکام رہا۔

رکن ممالک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کمیٹی کو اپنےعزائم کیلئے استعمال کر سکتا تھا۔ بھارت کے رکن بننے سے افغان امن عمل پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی 2 اہم کمیٹیوں کی سربراہی نہیں مل سکی ہے۔ کمیٹی رکن ممالک نے بھارت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بھارت القاعدہ اور داعش پر پابندیوں کی کمیٹی، افغان امور اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کی کمیٹی کا سربراہ بننا چاہتا تھا۔ اس کے علاوہ بھارت کو اقوام متحدہ (یو این او) سلامتی کونسل کمیٹی 1267 کی چیئرمین شپ بھی نہیں مل سکی ہے۔ بھارت نے چیئرمین شپ کیلئے سر توڑ کوشش کی، مگر ناکام رہا۔

سلامتی کونسل کے رکن ممالک کا کہنا تھا کہ بھارت رکن بن کر پاکستان کیخلاف منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال دونوں کمیٹوں کو 4 بھارتی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا۔ پاکستان نے ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار کو بھارتی فنڈنگ سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ رکن ممالک کا کہنا ہے کہ بھارت ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے مناسب ملک نہیں ہے۔