کوئٹہ مسجد میں زوردار دھماکہ، 5 افراد شہید جبکہ 8 زخمی

07:38 PM, 10 Jan, 2020

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے زوردار دھماکے میں‌ ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 5 افراد کے شہید جبکہ 8 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے موقع پہنچیں اور علاقے کو تمام قسم کی آمدورفت کیلئے سیل کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پولیس کے ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جنھیں ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا سیٹیلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہوا جہاں نماز مغرب کے وقت بہت سے نمازی موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر بھی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول موٹر سائیکل بم دھماکا ہوا تھا جس میں دو شہری جاں بحق جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں