ارمینہ رانا کا بھی اپنی ذہنی کیفیات بارے انکشاف

ارمینہ رانا کا بھی اپنی ذہنی کیفیات بارے انکشاف

کراچی:معروف اداکارہ ارمینہ رانا نے بھی اپنی ذہنی کیفیات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ ارمینہ رانا خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں انزائٹی کے ساتھ ساتھ کئی اور مسائل کا شکار بھی ہوچکی ہیں۔جبکہ انہوں نے مداحوں کو اس کیفیات سے نکلنے کے مشورے بھی دیے۔

ارمینہ نے مزید کہا کہ میں کافی روز سے اس بات پر غور کررہی تھی کہ یہ پوسٹ کروں یا نہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے اس سفر کی چھوٹی سی کہانی آپ کے ساتھ شیئر کروں، تو اس دہائی میں مجھے بھوک کی کمی، انزائٹی اور احساس کمتری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے اپنی دو تصاویر اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی اور لکھا کہ 'یہاں میرا وزن صرف 39 کلو تھا کیوں کہ میری خوراک بہت کم تھی، میں بہت بیمار تھی، میں یہ کہانی اس لیے شیئر کررہی ہوں کیوں کہ میں مظلوم نہیں جیتنے والی ہوں، میں نے ان تمام مسائل پر قابو پایا اور گزشتہ کچھ سالوں میں یہی میری سب سے بڑی کامیاب رہی۔

ارمینہ کے مطابق 'اب میں اپنے آپ سے خوش ہوں، میں وہ کھاتی ہوں جو صحت کے لیے ٹھیک ہو، یہ پوسٹ کرنے کی میری واحد وجہ یہ تھی کہ میں آپ کو بتا سکوں کہ چاہے کچھ بھی ہو آپ خوبصورت ہیں پھر چاہے آپ کا وزن کتنا بھی ہو، کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ پر تنقید کرے، اس دنیا میں اگر کوئی بات سب سے ضروری ہے تو وہ یہ کہ آپ صحت مند ہوں، ہر وہ شخص جو ان خطرناک مسائل سے دوچار ہے، میں اپنا پیار ان کو دیتی ہوں اور دعا ہے کہ وہ بھی ان مسائل سے خود کو نجات دلا سکیں۔