ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا

10:09 AM, 10 Jan, 2020

کراچی:  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کوجاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت بڑھ کر 18 ارب 8 کروڑ 48 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں.

مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 1.43 کروڑ کے اضافے سے 11.50 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ اس کے برعکس تجارتی بینکوں کے ذخائر کی مالیت 1.09 کروڑ ڈالر کمی سے 6.58 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں