لاہور میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ، مری میں برفباری

11:49 PM, 10 Jan, 2019

لاہور: شہر کے گردو نواح میں بوندا باندی سے دھند چھٹ گئی جبکہ موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے , محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں بوندا باندی سے دھند چھٹ گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا ،مری سمیت ملک کے پہاڑی علاقوں میں سال کی پہلی برفباری بھی ہوئی جس سے سیاحوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوئی ۔

مری میں برفباری کے دوران نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور خوب رقص کیا ، ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ملک میں مغربی ہواوں کا کم دباو داخل ہوگا اور ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، مردان، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، لاہور، اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کی پیش گوئی ہے۔

مزیدخبریں