پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا

11:30 PM, 10 Jan, 2019

جوہانسبرگ :پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا.

پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا، میزبان ٹیم کوسیریزمیں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پاکستان ،جنوبی افریقاسیریز، یکطرفہ مقابلہ بن گئی .میزبان ٹیم نے دوکامیابیاں سمیٹ کرپاکستان کودیوارسےلگادیا۔

جنوبی افریقا کااگلا ٹارگٹ پاکستان کو وائٹ واش کرناہےجبکہ پاکستان ٹیم سیریزکااختتام جیت پرکرناچاہتی ہے۔سیریزمیں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی .اظہرعلی کہتےہیں کہ خراب کارکردگی پرافسوس ہے,آخری میچ میں بہترپرفارمنس دکھائیں گے۔خیال رہے کہ آخری میچ کےلیےپاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کاامکان ہے۔

مزیدخبریں