انسٹا گرام نے رواں برس کا نیا فیچر متعارف کروا دیا

10:00 PM, 10 Jan, 2019

نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے رواں برس کا پہلا جدید فیچر متعارف کروا دیا ہے ، اب  ایک ہی تصویر یا پوسٹ کو بیک وقت ایک سے زیادہ اکاونٹس پر پوسٹ کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے اب وہ ایک ہی پوسٹ کو ایک سے زائد اکاوںٹس میں بیک وقت  شیئر کروا سکیں گے ۔

انسٹا گرام پر مختلف اکاونٹس سے پوسٹ پبلک کرنے کے لیے  ہر مرتبہ نئی پوسٹ کرنا پڑتی تھی لیکن اب بغیر یہ آپشن استعمال کیے ایک سے زائد اکاونٹس سے تصاویر اور پوسٹ کو شیئر کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں