اسلام آباد: جن الزامات پر نواز شریف سے اقتدار چھینا گیا اسی معیار پر اگر موجودہ کابینہ کو پرکھا جائےتو 70 فیصد وزیر فارغ ہوجائیں گے.
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیو نیوز کے پروگرام نیوز ٹاک ود یشفین جمال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ساری کابینہ ہی کرپٹ ہے۔جن الزامات پر نواز شریف سے اقتدار چھینا گیا اسی معیار پر اگر موجودہ کابینہ کو پرکھا جائےتو 70 فیصد وزیر فارغ ہوجائیں گے.مریم نواز اور علیمہ خان کیلئے قانون کے تقاضے الگ الگ ہیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز اور علیمہ خان کیخلاف ایک ہی نوعیت کے کیسز ہیں لیکن مریم نواز جیل گئیں، لیکن علیمہ آزاد پھر رہی ہیں۔شاہد خاقان نے موجود ہ حکومت کو مفاد پرستوں کا ٹولہ قرار دے دیا۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اتحاد کے سوال پر شاہد خاقان نے کہا کہ نظریاتی طور پر دونوں جماعتیں مختلف ہیں لیکن اصولوں اورجمہوریت کیلئے مل کر کام کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کےسوال پر سابق وزیر اعظم نے کہا مولانا ہمیشہ جمہوری قوتوں کے ساتھ رہےلیکن بعض معاملات میں وہ ذرا دو قدم آگے نکل جاتے ہیں۔