بیرون ممالک سے برآمد کیے جانے والے ٹرک اب پاکستان میں ہی تیار کیے جائیں گے

08:54 PM, 10 Jan, 2019

کراچی : ماسٹر موٹر کارپوریشن نے رواں برس سے پاکستان میں آئیویکو ٹرک اسمبل کرنے کا اعلان کر دیا ، کمپنی کے چیف ایگزیکٹو دانیال ملک نے رواں برس سے عظیم کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماسٹر موٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو دانیال ملک نے رواں برس سے ایویکو ٹرک اسمبل کرنے کا اعلان کر دیا ہے جوکہ ملک کے لیے بھی بڑی کامیابی ہوگی ۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو دانیال ملک نے کہا ہے کہ رواں برس کے ابتدائی تین ماہ تک ہم ٹرک کو بیرون ممالک سے منگوا رہے تھے لیکن اب ہم ان ٹرکس کو پاکستان میں ہی اسمبل کرنے کا کام شروع کر رہے ہیں جس سے نہ صرف پاکستان میں اس کی لاگت کم ہوگی بلکہ قیمت میں بھی نمایاں کمی آئے گی ۔

ماسٹر موٹر کارپوریشن اپنے اس منصوبے کے ساتھ لوگوں کی کثیر تعداد کو روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گی ، نوجوانوں کی بڑی تعداد اس فیصلے سے مسفتید ہوتے ہوئے روزگار حاصل کرے گی ۔

مزیدخبریں