افغانستان میں طالبان کےحملے،سیکیورٹی فورسز کے 21 اہلکار ہلاک

07:59 PM, 10 Jan, 2019

کابل: افغانستان میں طالبان کےحملے،سیکیورٹی فورسز کے 21 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق،  افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کر کے اکیس اہلکاروں کو  جاں بحق کر دیا ہے جبکہ  جوابی کارروائی میں افغان اور اتحادی فورسز   کی کارروائیوں میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔

حکام کے مطابق بدغیس میں6،بغلان میں 7 اورتخار میں8 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ ان حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسزکے23 اہلکار زخمی بھی ہوئے، طالبان نے تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری طرف افغانستان کے مختلف علاقوں پکتیکا،ننگرہار  اور  اروزگان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں چودہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ 



مزیدخبریں