پتنگ بازی سے متعلق حکومت پنجاب نے حتمی فیصلہ سنا دیا

07:44 PM, 10 Jan, 2019

لاہور :گزشتہ ماہ حکومت پنجاب کے اس اعلان کہ ماہ فروری میں بسنت کی اجازت سے متعلق اہم فیصلے کیے جائینگے اور تحریک انصاف کی حکومت بسنت جیسے تہوار کے حوالے سے اپنی حکمت عملی بھی مرتب کرے گی ،اس اعلان کے بعد ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ شہر کے کئی علاقوں میں پتنگ بازی جاری ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز ایک معصوم بچہ جان کی بازی ہا ر گیا ،وزیر قانون نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پر اب بھی پابندی ہے اور کسی صورت پتنگ بازی کی اجازت نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معصوم بچے کی ہلاکت کے بعد وزیر قانون راجہ بشارت نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس وقت کائٹ فلائنگ ایکٹ نافذ ہے ،پنجاب میں کسی صورت پتنگ بازی کی اجازت نہیں ،ان کا کہنا تھا ابھی تک حکومت پنجاب کی طرف سے بسنت یاپتنگ بازی کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا لہذا اگر کوئی بھی شخص پتنگ بازی کرتے ہوئے دیکھا گیا اس کیخلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ۔

مزیدخبریں