ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

07:14 PM, 10 Jan, 2019

کیپ ٹاؤن :ساؤتھ افریقہ نےپاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

14 رکنی اسکواڈ کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے باقی کھلاڑیوں میں  ہاشم آملہ ، کوئیٹن ڈی کوک ، ریز ہینڈرکس ، عمران طاہر ، ہینرچ کلاسن ، ڈیوڈ ملر ، ڈین پیٹرسن ، فلوکوایا، ڈوائن پریٹورئیس، کگیسو ربادا ، تبریز شمسی ، ڈیل اسٹین اور رسی ون ڈر ڈسن شامل ہیں ۔

لونگی نگیڈی اور جے پی ڈومینی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہو پائے ۔خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے ۔

مزیدخبریں