اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 18بینک اکاونٹس کے حوالے سے ایک رپورٹ کو پاکستان کے مرکزی بینک نے تردید کردی ہے۔
اس بے بنیاد رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 18بینک اکاونٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی تھیں لیکن اسٹیٹ بینک نے اپنے حوالے سے دی گئی اس خبر کی تردید کردی ہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بینک اکاونٹس کی کوئی رپورٹ الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجی ‘ غیرقانونی یا غیرظاہرشدہ اکاونٹس سے متعلق شائع رپورٹ غلط ہے ۔
مرکزی بینک نے کہا کہ ہر بینک انفرادی طور پر مطلوبہ معلومات دینے کا پابند ہے‘ بینک الیکشن کمیشن کو معلومات خود فراہم کرتے ہیں ۔