رنبیر کپور کی والدہ نے اداکار ہ عالیہ بھٹ کو دل کی دھڑکن قرار دے دیا

07:04 PM, 10 Jan, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے عالیہ بھٹ کو اپنے دل کی دھڑکن قرار دے دیا ، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی آج کل ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ایک ساتھ دیکھے جانے سے دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں زد عام ہوگئی ہیں جس کے بعد رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے بھی عالیہ بھٹ کو اپنے دل کی دھڑکن قرار دے دیا ۔

نیتو کپور کی جانب سے عالیہ بھٹ کو اپنے دل کی دھڑکن کہنے پر رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان پروان چڑھنے والے تعلقات کو نئی قوت مل گئی ہے جس کے بعد دونوں کے جلد کسی رشتہ میں بندھنے کی پیشگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں ۔

اس موقع پر نیتو کپور کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مختلف تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس کے دوران وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں ، ایک تصویر میں عالیہ بھٹ بہت چھوٹی دیکھی جا سکتی ہیں ۔

مزیدخبریں