ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مداح دو سو کروڑ کے محل "منت" کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں ، کنگ خان نے اسے دو ہزار ایک میں سڑھے تیرہ کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ممبئی میں واقع محل نما گھر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اکثر لوگ بے تاب رہتے ہیں ، خاص طور پر شاہ رخ کے مداحوں کی بڑی تعداد ممبئی میں ان کے گھر کے باہر جمع رہتی ہے تاکہ ان کی ایک جھلک دیکھ سکیں ۔
شاہ رخ خان نے محل نما گھر کو ممبئی کے ایک تاجر سے تیرہ کروڑ تیتس لاکھ روپے میں خریدا تھا اور آج کے حساب سے اس کی قیمت تین سو کروڑ روپے کے اوپر بن جاتی ہے ، شاہ رخ نے محل کا نام "منت" رکھا ہے جس کی انٹیرئیر ڈیکوریشن خود ان کی اہلیہ گوری خان نے کی ہے ۔
محل میں بچوں کے کھیلنے کے لیے پلے ایریا ، عبادت کے لیے مخصوص مقامات وقف ہیں ، محل میں سوئمنگ پول ، ٹیبل ٹینس کورٹ اور باکسنگ رنگ بھی بنایا گیا ہے ، محل میں لفٹس بھی ہیں جوکہ گراونڈ فلور کو گھر کے دو بڑے کمروں تک ملاتی ہیں ۔