لاہور :وزیر اعظم کو استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کاروائی کا سامنا نہ کریں۔وزیر اعظم کی توہین نہیں بلکہ ان کی عزت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ہیلی کاپٹر کیس سے متعلق پوچھ گچھ کرنا ان کی توہین نے بلکہ ان کی عزت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور وزیراعظم کو استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کارروائی کا سامنا نہ کریں ۔
انہوں نے کہا کہقائد حزب اختلاف نیب کی کارروائی کا سامنا کرسکتا ہے تو وزیراعظم بھی کر سکتے ہیں ۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ سیاستدان حزب اختلاف سے ہیں یا اقتدار سے ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ہمارے لیے سب برابری کا درجہ رکھتے ہیں،ہم نے کسی کوترجیح نہیں دی۔چیئرمین نیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا نعرہ تھا کہ وہ پاکستان سے بدعنوانی ختم کریں گے۔یہ عملی قدم ہے کہ وہ پاکستان سے بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ آج تک حزب اقتدار سےرعایت کرنےکا نیب پر دباؤ نہیں اور اگر ایسادباؤ آ بھی جاتا ہے تو نیب کبھی دباؤکے سامنے سرنگوں نہیں ہوگا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ این آر او کوئی بھی دےکسی کو بھی دے نیب اس کا حصہ نہیں ہوگا۔عالمی تاثرہےپاکستان میں بدعنوانی کےخاتمے کیلیے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کا کسی کے ساتھ ذاتی جائیداد کا مسئلہ نہیں ہے ۔جہاں پاکستان کا مسئلہ آئے گا تو بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کسی گروپ سیاسی جماعت یا حکومت سے وابستگی نہیں، نیب کی وفاداری اور وابستگی پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔حزب اختلاف تھوڑا باذوق ہو نیب کو کم از کم منشا بم تو نہ کہیں۔نیب ہائیڈروجن یا نائیٹروجن بم ضرور ہے جو بدعنوانی کے خاتمے کیلیے آیا ہے۔چیئرمین نے کہا کہ کسی ہاؤ سنگ سوسائٹی نے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے تووہ پیسا واپس آئےگا۔