عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کو بہترین اداکار اور انسان قرار دے دیا

03:05 PM, 10 Jan, 2019

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کو بہترین اداکار اور انسان قرار دے دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ سے فلم ”گلی بوائے “ کے ٹریلر لانچ پر سوال کیا گیا کہ آپ رنبیر کپور کے ساتھ فلم ”براہمسترا“ اور رنویر سنگھ کے ساتھ ”گلی بوائے“ میں کام کر رہی ہیں تو دونوں اداکار میں کیا فرق ہے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں.

دونوں بہترین انسان اور زبردست اداکار ہیں کیونکہ دونوں میرے لئے بہت خاص ہیں ان میں صرف ایک چیز مختلف ہے کہ ایک کے ساتھ میں فلم ”براہمسترا“ اور دوسرے کے ساتھ ”گلی بوائے “ کر رہی ہوں۔

مزیدخبریں