تائپی:تائیوان کی کمپیوٹر سافٹ وئر کمپنی اسوس کی جانب سے نئی کروم بک فلپ سی 434 متعارف کرادی گئی ہے۔
کروم بک میں 360 ڈگری ہنج دیا گیا ہے جس کی مدد سے اسے مکمل فولڈ کرکے بطور ٹیبلٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیپ ٹاپ میں ایلومینیم ڈیزائن دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 14 انچ کا ہے اور اس میں فل ایچ ڈی ریزولوشن دیے گئے ہیں۔
#Chromebook Flip C434 serves powerful specs in a gorgeous metal chassis and versatile form factor. #CES2019 pic.twitter.com/h0JJEUnr2u
— ASUS (@ASUS) January 9, 2019
ڈسپلے میں بیزل 0.5 انچ سے بھی کم ہیں۔ فل سائز بیک لٹ کی بورڈ کو ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ کمپنی نے لیپ ٹاپ کو انٹیل کور ایم 3 ، انٹیل کورآئی 5 اور انٹیل کورآئی 7 پروسیسر آپشن میں پیش کیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔
مائیکرو ایس ڈی کارڈ ریڈر اور آڈیو جیک کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی ابتدائی قیمت 569 ڈالر ہوگی اور اسے چند ماہ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔