لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے کو ٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق جیل میں لیگی رہنماﺅں نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کی تو نواز شریف نے بھی کئی شکوے کر ڈالے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ” جیل میں ہٹیر ہے مگر اس میں گیس نہیں آتی ، بجلی ہے مگر وولٹیج کم آتے ہیں“۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں روزانہ ایک ہی اخبار پڑھتا رہتا ہوں ، جیل میںا یسی چیزوں سے گزارا کر کے شکر ہی ادا کر سکتے ہیں ۔نواز شریف نے جیل میں ٹی وی نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام ختم کیے جارہے ہیں ۔
سنا ہے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پھر سے ہونے لگی ہے نواز شریف نے مزید کہا کہ بیرک کے اندر ہی چہل قدمی کر لیتا ہوں یہ دن بھی گزر جائیں گے ۔ نواز شریف نے کہا کہ آج کل میں دیوان غالب پڑھ رہاہوں ۔