لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی موٹرسائیکلوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم پ رلاہور بھر میں ہیلمٹ کی پابنید لازم قرار دے دی گئی ہے ۔ جس میں سی ٹی او لاہور نے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق ابتدائی رپورٹ جمع کروادی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے ٹریفک قوانین کی پابندی کرانے پر سی ٹی او کو شاباش دی ، سی تی او نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر سے ٹریفک رولز پر من و عن عمل کرایا جائیگا۔
سی ٹی او نے اپنی رپورٹ میں عدالت کے آگاہ کیا کہ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر دو لاکھ سے زائد چالان کیے گئے ہیں ۔صرف مال روڈ پر 42832چالان کیے گئے ۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہناہے کہ شہریوں کو ہیلمٹ کی پابندی کروانے کے لیے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے موٹرسائیکل بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ، اور ان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کردیں ہیں ۔
ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی موٹرسائیکلوں کو بند کیا جائے
12:12 PM, 10 Jan, 2019