بیجنگ : چین کے ایک مقامی قبرستان میں دن نوجوان لڑکی کی لاش کو چوری کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چین کے مقامی قبرستان میں چوری کی انوکھی ترین واردات دیکھنے میں آئی ۔ چینی پولیس حکام کے مطابق انہیں شک ہے کہ لڑکی کی لاش بھوت شادی کے لیے چرا کر لے گئے ہیں ۔
بھوت شادی ایسی شادی ہوتی ہے جس میں ایک یا دونوں فریقین متوفی ہوں ، چین میں اگر کوئی کنوراہ مرجائے تو اس کے گھر والے اس کی شادی کسی مردہ لڑکی سے کراتے ہیں تاکہ ان دونوں کی آخری زندگی سکون سے گزر سکے ۔
چینی روایات کے مطابق ایسی شادی صرف اس لڑکے یا لڑکی کی جاتی ہے جو شادی سے چند روز یا لمحوں پہلے اچانک مرجائیں ۔ 2015 میں بھی بھوت شادی کے لیے چین کے صونے شنسی کے ایک گاﺅں میں ریکارڈ 14 لڑکیوں کی لاشیں چرائی گئی تھیں۔
تاہم تازہ ترین واقعہ چین کے شمالی علاقے کے ایک پسماندہ گاﺅں میں دیکھنے کو ملا ہے ۔لڑکی کے ورثاءکا کہناہے کہ ہمیں شک ہے کہ ان کی بیٹی کی لاش شادی کی غرض سے چرائی گئی ہے ۔
لڑکی کے گھر والوں کا کہناہے کہ انہوں نے دو عشرے قبل لڑکی کی تدفین کی تھی ۔ اور اس کے تابوت میں ایسی کوئی بھی قیمتی چیز نہیں رکھی تھی کہ اسے چرایا جائے ۔
انہیں گزشتہ روز کھدی ہوئی قبر کے پاس سے ایک دستانہ بھی ملاہے جو اسی نامعلوم چور کا ہے جس نے اسے چرایا ہے ۔ پولیس حکام نے اس دستانے کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ چین میں اگست 2006کو مردوں کی خریدوفروخت 2006 پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔