راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

10:45 AM, 10 Jan, 2019

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ راؤ انوار نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ ضمانت پر ہیں جبکہ عمرے اور بچوں سے ملنے کیلئے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں اس لئے انکا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ تاہم مختصر سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے سابق ایس ایس پی کی درخواست مسترد کردی۔

خیال رہے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار جعلی پولیس مقابلے، دھماکا خیز مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت پر ہیں اور رواں سال پہلی جنوری کو ملازمت سے ریٹائر ہو گئے۔

راؤ انوار کو نقیب اللہ کیس میں مرکزی ملزم نامزد ہونے پر عہدے سے ہٹایا گیا جبکہ ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں