ایمزون کے مالک جیف بیزوس کا اپنی اہلیہ سے الگ ہونے کا فیصلہ

09:18 AM, 10 Jan, 2019

واشنگٹن:دنیا کی معروف ترین بزنس ویب سائٹ ایمزون کے مالک جیف بیزوس نے 25سال بعد اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیف بیزوس اور میکنزی نے اپنی باقی زندگی دوستوں کی طرح گزارنے کافیصلہ کرلیا ہے۔جیف بیزوس کی بیوی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی 25 سال کی رفاقت کے بعد الگ ہونے والے ہیں اور ہم اپنے مداحوں کو اپنی آنے والی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ تبدیلی یہ ہے کہ 25 سال کی رفاقت اور محبت بھری زندگی کے بعد میں نے اور میکنزی نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہم نے ایک دوسرے کو پایا اور بہت ہی محبت بھری زندگی گزاری اور اگر انہیں پتہ ہو کہ 25 سال بعد ایسا ہی ہوگا تو وہ بار بار ایسا ہی کریں۔

انہوں نے اس خبر سے متعلق اپنے مداحوں کو اس ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد ہم دونوں کا رشتہ تبدیل ہوجائے اور رشتوں کے نام بدل جائیں مگر ہم ہمیشہ ایک خاندان اور دوستوں کی طرح رہیں گے۔

خیال رہے کہ جیف بیزوس ایمزون کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کے امیر ترین انسان بھی ہیں ۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق ایمزون کے مالک جیف بیزوس 160 ارب ڈالرز کے ساتھ نہ صرف دولت مند ترین امریکی ہیں بلکہ100 ارب ڈالر سے زائد دولت رکھنے والے پہلے امریکی بھی ہیں۔

مزیدخبریں