پاکستانی پاسپورٹ عالمی فہرست میں ایک سو دو نمبر پر آ گیا

پاکستانی پاسپورٹ عالمی فہرست میں ایک سو دو نمبر پر آ گیا
کیپشن: فہرست میں صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق کے پاسپورٹ کا نمبر پاکستان کے بعد آتا ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: اسلام عالمی درجہ بندی میں جاپان کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے جبکہ پاکستان کی درجہ بندی میں بھی 2 درجے بہتری آئی ہے۔

ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ عالمی فہرست میں ایک سو دو نمبر پر آ گیا۔ فہرست میں صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق کے پاسپورٹ کا نمبر پاکستان کے بعد آتا ہے۔ جاپان پہلے، سنگا پور اور جنوبی کوریا دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے شہری تینتیس ممالک میں ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکتے ہیں اور گزشتہ سال پاکستانی پاسپورٹ کا اس فہرست میں ایک سو چار نمبر تھا۔

جاپانی پاسپورٹ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پہلے نمبر پر رہا جس کے شہری دنیا کے 190 ممالک میں بغیر ویزا حاصل کیے سفر کر سکتے ہیں۔ سنگا پور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔ ان ممالک کے شہری 189 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ جرمن پاسپورٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

2019  کی اس فہرست میں برطانیہ، امریکا اور سوئٹزرلینڈ چھٹے جبکہ بھارت 79نمبر پر موجود ہے۔