"پرچی" چل گئی، 3 دن میں 3 کروڑ کمائے

لاہور: 5 جنوری کو  ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ”پرچی“ شائقین کو متاثر  کرنے میں کامیاب، فلم نے 3 دن میں 3 کروڑ  کما  کر سب کو حیران  کر دیا۔

پاکستانی سینما انڈسٹری پر گزشتہ کئی دہائیوں سے چھایا جمود پے درپے ریلیز ہونے والی فلموں کے باعث اب آہستہ آہستہ چھٹنے لگا ہے۔ 2018ءکی ابتدا میں حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم ”پرچی“ نے ریلیز ہوتے ہی کمال کر دکھایا ہے۔

فلم نے باکس آفس پر اچھا آغازکرتے ہوئے 3 دن میں 3 کروڑ کما لئے، فلم لوگوں کو اتنی زیادہ پسند آرہی ہے کہ سارے شوز ہاو س فل جا رہے ہیں۔ سنیما مالکان کا کہنا ہے کہ ریلیز کے پہلے دن شائقین کا ہجوم فلم دیکھنے کےلئے امڈ پڑا تھا۔

امید کی جارہی ہے کہ فلم مزید اچھا بزنس کرکے 500 ملین تک کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

 

مصنف کے بارے میں