ننھی زینب مقامی قبرستان میں سپرد خاک

09:46 PM, 10 Jan, 2018

قصور: زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ بچی زینب کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ تدفین کے موقع پر بچی کے اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی، تاہم اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔
واضح رہے قصور میں 7 سالہ معصوم بچی زینب کو 4روز قبل اس وقت اغوائکیاگیاجب بچی قرآن پاک کاسپارہ پڑھنے کیلئے مدرسے جارہی تھی۔تاہم بچی چارورزتک لاپتا رہی۔بعدازاں درندہ صفت ملزمان نے بچی کی لاش کوکوڑے میں پھینک دی۔واقعہ کے وقت بچی کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں تھے۔بچی کے والد نے اسلام آبادایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ اورآرمی چیف سے اپیل کی کہ انصاف فراہم کیاجائے۔
بعدازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے اس علمناک واقعے کا نوٹس لیا گیا۔ آرمی چیف نے ملزمان کو دردناک سزا دینے اور لواحقین کو جلد انصاف دلانے کی ہدایت کی، جبکہ کے سپریم کورٹ کے جسٹس نے اس واقع کی رپورٹ آئندہ 24 گھنٹوں میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں