انوشکا شرما کی ہارر فلم ”پری“ کا ٹیزر جاری

انوشکا شرما کی ہارر فلم ”پری“ کا ٹیزر جاری

ممبئی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ انوشکا شرما کی آئندہ ہارر فلم ”پری“ کا ٹیزر جار ی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انوشکا نے اپنی فلم کا پہلا ٹیزر ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ فلم ”پری“میں انوشکا شرما نے بھوت کا مرکزی کردار نبھایا ہے لہٰذا 18 سیکنڈ کے ٹیزر میں انوشکا شرما دیگر فلموں کے برعکس بالکل مختلف روپ میں نظرآرہی ہیں۔



ٹیزر کی ابتدا انوشکا شرما کے چہرے سے ہوتی ہے تاہم ان کا چہرہ ہر گزرتے سیکنڈ کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ چہرہ زخموں سے چ±ور ہوجاتا ہے جب کہ ان کی آنکھوں میں بھی خون کی جھلک واضح دیکھی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ انوشکا کی خوف سے بھرپور فلم”پری“ہولی کے موقع پر 2 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔